گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس ٹرانسفر فیس ختم کرنے کی تجویز

Vehicles Transfers fee
کیپشن: Vehicles Transfers fee
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

موج دریا روڈ (علی ساہی) گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس ٹرانسفر فیس ختم کرنے کی تجویز، محکمہ ایکسائز نے اوپن ٹرانسفر ختم کرنے اور ٹوکن ٹیکس کی وصولی سو فیصد یقینی بنانے کیلئے کاربن ٹیکس کے نفاذ کرنے کی سمری بھجوادی۔ 

محکمہ ایکسائز نے اوپن لیٹرکے خاتمے کیلئے ٹرانسفر فیس ختم کرنے اور ٹوکن ٹیکس کی سو فیصد وصولی کیلئے پٹرول پر ایک یا ڈیڑھ روپے کاربن ٹیکس لینے کی 1 بار پھر تجویز بھجوا دی ہے۔

ایڈیشنل ڈی جی رضوان شیروانی کا کہنا ہے کہ پٹرول پر ایک یا ڈیڑھ روپے ٹیکس لینے پر 10 سے 12 ارب ریونیو جمع ہوگا، گاڑیوں، موٹرسائیکلوں سے سالانہ ٹرانسفر فیس کی مد میں60 کروڑ جمع ہوتے ہیں جبکہ ٹوکن ٹیکس کاہدف ساڑھے 5 ارب ہے، ٹرانسفر فیس بچانے کے چکر میں شہری کئی کئی ہاتھ فروخت کرنے کے باوجود بروقت گاڑیاں ٹرانسفرنہ ہونے سے نقصان ہوتاہے۔

رضوان شیروانی کا کہنا ہے کہ ٹرانسفرفیس ختم ہونے سے شہری بروقت گاڑیاں بھی اپنے نام کرائیں گے، بروقت گاڑیاں ٹرانسفر نہ ہونے سے ای چالاننگ اور ریونیو بھی جمع نہیں ہوتا، پٹرول پر ایک یا ڈیڑھ روپے ٹیکس لینے کی تجویز گزشتہ برس بھی بھجوائی گئی تھی جس میں صرف ٹوکن ٹیکس وصولی کی تجویز تھی لیکن رواں سال ٹرانسفر فیس بھی شامل کی گئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کے سمارٹ کارڈز ، نمبرپلیٹس اور فائلوں کی ڈلیوری یقینی بنانے کےلئے نئی حکمت عملی تیار کرلی،اب شہری اپنی مرضی سے نمبر پلیٹس، کارڈز اور فائل دفتر سے یا  پھر گھر پر ڈلیوری کی صورت کورئیرکمپنی کوموقع پر پیسے ادا کر کے وصول کرسکتے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer