اہم منصوبہ نااہلی کی بھینٹ چڑھ گیا

Important Project delay
کیپشن: Lahore Project
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: سابق دور حکومت کا اہم منصوبہ ناقص منصوبہ بندی اور نااہلی کی بھینٹ چڑھ گیا، کروڑوں روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا شاہدرہ سپورٹس کمپلیکس مافیا کی نظر ہونے لگا، شاہدرہ سپورٹس کمپلیکس پر ٹرانسپورٹ مافیا کا قبضہ اور نشئیوں کی آماجگاہ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق کروڑوں روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا شاہدرہ سپورٹس کمپلیکس مافیا کی نظر ہونے لگا ہے۔ تقریبا 136 کنال اراضی پر تعمیر گرے اسٹرکچر ایل ڈی اے کی عدم توجہی کا شکار ہے۔ ایل ڈی اے کی عدم توجی کے سبب سپورٹس کمپلیکس کو پرائیویٹ بس اسٹینڈ بنا دیا گیا ہے۔ بااثر افراد کا سپورٹس کمپلیکس پر قبضہ انتظامیہ غفلت کی نیند سونے لگی ہے۔

سپورٹس کمپلیکس کھلاڑیوں کی جگہ نشہ آور افراد کی آماجگاہ بننے لگی ہے۔ سپورٹس کمپلیکس کا تعمیراتی میٹریل پر عوام ہاتھ صاف کرنے لگی ہے۔ تبدیلی سرکار کی جانب سے سپورٹس کمپلیکس منصوبے کو فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث سرد خانے میں ڈال دیا گیا ہے۔

دوسری جانب شاہکام فلائی اوور میگا پراجیکٹ کے تعمیراتی کام کے آغاز کی تیاریاں جاری ہیں۔چیف انجنئیر ایل ڈی اے عبدالرزاق چوہان کے دورہ کے موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر ہارون سیفی، نیسپاک اور این ایل سی کے انجنئیرز ہمراہ تھے۔ ایل ڈی اے افسروں نے کنٹریکٹر کے ساتھ موقع کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام شروع کرنے کے لئے پلاننگ کی۔ ایل ڈی اے نے شاہکام فلائی اوور منصوبے کے لئے کنٹریکٹ این ایل سی کو ایوارڈ کررکھا ہے۔

ایل ڈی اے کی جانب سے فلائی اوور کا کام رواں ماہ شروع کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔ منصوبے کی باقاعدہ گراونڈ بریکنگ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ہاتھوں متوقع ہے جس کے لئے ایل ڈی اے نے وقت مانگ رکھا ہے۔