ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا ایس او پیز نظر انداز، تعلیمی سرگرمیاں جاری

Corona in Schools
کیپشن: Corona Virus
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: اقراء سکول ماڈل کالونی میں کورونا کے باوجود تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں جس کے باعث علاقہ میں کورونا پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا، والدین نے ایجوکیشن اتھارٹی لاہور سے سکول کھولنے پر سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ 

ماڈل ٹاؤن میں واقع اقراء سکول ماڈل کالونی نے حکومتی احکامات ماننے سے انکار کردیا۔سکول میں حکومتی احکامات کے باوجود تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں۔ بچوں کو گھر کے ڈریس میں سکول بلوایا جانے لگا۔کورونا کے باعث سکول کھولنے پر اہل علاقہ بھی پریشان ہیں۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے سے اساتذہ و بچوں میں کورونا پھیل سکتا ہے۔

والدین نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور سے سکول بند کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صرف چند بچوں کو ہوم ورک دینے کیلئے بلوایا تھا،سکول کو بند کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی پر سکول کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ 

دوسری جانب پنجاب حکومت کا شہریوں کی سہولت کیلئے لاہورکے دس سکولوں میں کورونا ویکسنیشن سنٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔گورنمنٹ اے پی ایس بوائزہائی سکول ماڈل ٹاؤن، گورنمنٹ پائیلٹ سکول وحدت کالونی،گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول جلو موڑ، گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ،گورنمنٹ سکول گجرپورہ، گورنمنٹ سکول رائیونڈ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کاہنہ نوں،گورنمنٹ سکول شاہدرہ اور گورنمنٹ سکول تاج پورہ سکیم میں ویکسنیشن سنٹر بنائے جارہے ہیں۔

مزکورہ سکولوں کا انتخاب پارکنگ اور وسیع رقبہ ہونے کے باعث کیا گیا ہے۔سکولوں میں صبح اور شام کے وقت دو اوقات میں شہریوں کی ویکسنیشن کی جائے گی۔ویکسینیشن کیلئے ہر سکول میں 6 کاونٹرز بنائے جائیں گے۔سکول میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے خاص انتظامات کیے جائیں گے۔