ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوروناوبا کےاثرات،8ٹرینیں منسوخ کردی گئیں

Train suspended
کیپشن: Train suspended
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کورونا وباکےپھیلاؤ ، مسافروں کی کمی کےباعث  سے لاہور اور کراچی کےمابین چلنے والی 8ٹرینیں منسوخ کردی گئیں ۔

 تفصیلات کےمطابق کورونا کے پڑھتےکیسزاور مسافروں کی کمی کے باعث   کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی جناح ایکسپریس کو بیک وقت معطل کردیا گیا جناح ایکسپریس کے مسافروں کو قراقرم ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائیگا, کراچی ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس بیک وقت آج بھی معطل, کراچی اور اسلام آباد کے درمیان چلنے والی گرین لائن ایکسپریس کو بھی وقت پر معطل کردیا گیا،4گاڑیوں میں کنفرم ٹکٹ رکھنےوالوں کو دوسری ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائیگا,سر سید ایکسپریس رات 10بجےکراچی کینٹ سےاسلام آباد جائیگی,سرسید میں گرین لائن ایکسپریس کےمسافروں کو ایڈجسٹ کیا جائےگا, قراقرم ایکسپریس آج شام 4 بجے کراچی سے روانہ ہوگی, قراقرم ایکسپریس جناح ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس کے مسافروں کو لے کر جائے گی۔