ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کے خلاف جنگ میں حکومت کا شہریوں کی سہولت کے لئے زبردست فیصلہ

corona vaccination
کیپشن: corona vaccination
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)کورونا کے خلاف جنگ میں  شہریوں کو  سہولت فراہم کرنے کے لئے  حکومت نے  زبردست فیصلہ کر لیا۔

 شہریوں کی سہولت کےلئےپنجاب حکومت نے  لاہورکے دس سکولوں میں ویکسنیشن سنٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے،ہر سکول میں ویکسینیشن کیلئے 6 کاونٹرز بنائے جائیں گے ، ویکسنیشن سنٹر میں کورونا  ایس او پیز کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔
  تفصیلات کیمطابق گورنمنٹ اے پی ایس بوائزہائی سکول ماڈل ٹاﺅن ، گورنمنٹ پاءیلٹ سکول وحدت کالونی،گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول جلو موڑ ، گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ،گورنمنٹ سکول گجرپورہ، گورنمنٹ سکول رائیونڈ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کاہنہ نوں،گورنمنٹ سکول شاہدرہ اور گورنمنٹ سکول تاج پورہ سکیم میں ویکسنیشن سنٹر بنائے جارہے ہیں۔

مذکورہ سکولوں کا انتخاب پارکنگ اور وسیع رقبہ ہونے کے باعث کیا گیا ہے۔سکولوں میں صبح اور شام کے وقت دو اوقات میں شہریوں کی ویکسنیشن کیجائے گی۔ویکسینیشن کیلئے ہر سکول میں 6 کاونٹرز بنائے جائیں گے۔سکول میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے خاص انتظامات کیے جائیں گے۔

 واضح رہے کہ کورونا کے حملوں کی شدت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، تازہ ترین رپورٹ کے مطابق  تیسری لہر کے دوران لاہور میں34 افرادلقمہ اجل بن گئے ہیں۔شہر میں کورونا وائرس کے مزید 1331 نئے مریض رپورٹ ہوئے،ہسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ بڑھنے سے کورونا آئی سی یوز 93 فیصد تک بھر گئے ۔ہسپتالوں میں کورونا کے 812 کنفرم مریض زیر علاج  ہیں جبکہ کورونا کے 273 مریضوں کو شدید علیل ہونے کی وجہ سے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔