ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر کے سکولوں میں داخلہ مہم میں لاہور کتنے نمبر پر آ گیا?

File photo
کیپشن: File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)پنجاب بھر کے 36 اضلاع کے سکولوں میں دس لاکھ طلباء داخل کرنے کا معاملہ، داخلہ مہم میں ضلع مظفر گڑھ پہلے، راجن پور دوسرے اور خانیوال تیسرے نمبر پر رہا۔
 پنجاب بھر کے 36 اضلاع کو سکولوں میں دس لاکھ طلباء داخل کرنے کے معاملے پر داخلہ مہم میں ضلع مظفر گڑھ پہلے، راجن پور دوسرے اور خانیوال تیسرے نمبر پر رہا ، داخلوں کے اہداف پورا کرنے میں ضلع لاہور 31 ویں نمبر پر ہے جبکہ راولپنڈی سب سے آخر میں 36 ویں نمبر پر رہا۔
 تفصیلات کے مطابق دس لاکھ داخلوں کے ہدف میں سے ابھی تک 5 لاکھ 31 ہزار نئے داخلے کیے گئے۔اضلاع کی درجہ بندی بچوں کی سابقہ تعداد سے زائد داخلے کرنے کی بنیاد پر کی گئی۔کورونا کے باوجود پنجاب بھر میں 50 فیصد داخلوں کا ٹارگٹ مکمل کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشہ دنوں کورونا کے باعث 11 اضلاع کے سکولوں میں داخلہ مہم بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔سرکاری سکولوں میں کورونا کے اثرات انرولمنٹ ڈرائیو 2021 پڑنے اور کورونا کے باعث 11 اضلاع میں داخلہ مہم 2021 بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ جن اضلاع میں ظاہر کیا گیا تھا ان  میں لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ساہیوال، رحیم یار خان، سرگودھا،  بہاولنگر، خوشاب، پاکپتن، قصور، جھنگ اور وہاڑی شامل تھے۔