(سٹی42) کورونا کیسز کی شرخ میں آئے روز اضافے نے ملکی حالات کو سنگین بنادیاہے، کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی صحت مند ہونے والے افراد سے زیادہ ہے، کورونا کی بگڑتی صورت حال پر 2 ہفتے مکمل لاک ڈاؤن لگایا جائے گاجس کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق عالمگیر کورونا وبائی مرض نے دہشت کی فضا قائم کی ہوئی ہے، متاثرہ مریضوں کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث صورت حال سنگین ہوچکی ہے، حکومت نے کاروباری مراکز کے اوقات کار مقرر کئے مگر اب مکمل لاک ڈاؤن لگانے پر غور کیا جارہا ہے،2 ہفتے کالاک ڈاؤن لگانے کے لئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے تاریخ کا اعلان کردیا، دو ہفتوں کا لاک ڈاؤن 2 یا 3 مئی سے نافذ ہوگا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے مئی میں لاک ڈاؤن کے لئے وزارتوں اور انتظامیہ کو خط بھیج دیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ زیادہ کورونا کیسز والے اضلاع اور شہروں میں لاک ڈاؤن کا عبوری منصوبہ ہے،جن شہروں میں لاک ڈاؤن لگایا جائے گا ان میں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ بہاولپور، حیدرآباد، لوئردیر، مردان، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، سوات، صوابی شامل ہیں۔
مزید پڑھئے: کورونا کی بگڑتی صورتحال، دو ہفتوں کے مکمل لاک ڈاؤن پر غور
مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مظفرآباد، سدھنوتی، پونچھ اور باغ میں بھی لاک ڈاؤن لگانے پر مشاورت کی گئی۔ متعلقہ شہروں میں کورونا پھیلاؤ روکنے کے لیے مناسب اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر تمام سرکاری اداروں کو ہدایات بھی جاری کردی گئیں،تجاویز میں کہا گیا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن عید سے پہلے لگانا ناگزیر ہے۔ لاک ڈاؤن لگائے بغیر معاملات پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔ کم سے کم دوہفتوں کا مکمل لاک ڈاؤن ہی صورتحال پرقابو پانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔