ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلوں کی فہرست کالعدم قرار، نئی لسٹ بنانے کا حکم

 پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلوں کی فہرست کالعدم قرار، نئی لسٹ بنانے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:لاہورہائیکورٹ میں پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلوں سے متعلق کیس کی سماعت،وائس چانسلریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسرڈاکٹرجاوید اکرم پیش، عدالت نے29جنوری دوہزار بیس کے داخلوں کی فہرست کالعدم قرار دے کر نئی لسٹ بنانےاورچار مئی کو حتمی فہرست پیش کرنےکا حکم دے دیا۔

جسٹس عائشہ اے ملک نے علی ضیام طیب سمیت دیگر طلبہ کی درخواستوں پر سماعت کی۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائسنز کی جانب سے میڈیکل کالجز میں داخلوں کے متعلق دوسری عارضی لسٹ عدالت پیش کی گئی۔ وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن کی ہدایت کے مطابق 27 جنوری دوہزار بیس کی لسٹ تیار کی ۔  جس سےکئی کم نمبروں والے طلبہ کو اچھے معیار والے کالجز میں داخل مل گیا۔ اس لسٹ کے مطابق بعض طلبہ سے ناانصافی ہوئی ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالت انتیس جنوری کی لسٹ کو ختم کرکے میرٹ اور کالجز کے معیار کے مطابق فہرست بنانے کی اجازت دے ۔

عدالت نے وائس چانسلر یو ایچ ایس کی استدعا پر انتیس جنوری کی لسٹ منسوخ کرکے نئی بنانے کی اجازت دے دی۔ یو ایچ ایس کو داخلوں کے متعلق لسٹ مکمل ہونے پرچوبیس گھنٹے میں امیدوار طلبہ سے آن لائن انکی چوائس لینے کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے کالجز کی منظورشدہ سے اضافی داخلوں کے متعلق پی ایم ڈی سی کو جائزہ لینے کا حکم دیا۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے ریمارکس دئیے کہ طلبہ کے مستقبل کا معاملہ ہے ۔چایتے ہیں اس کیس کا جلد فیصلہ ہو۔

طلبہ نے میڈیکل کالجز کے اپ گریڈیشن داخلہ پالیسی کے خلاف یائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔عدالت نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے داخلوں کی اپ گریڈیشن داخلہ ہالیسی کے نوٹفکیشن پر عمل درآمد روکنے کا حکم برقرار رکھا ۔عدالت میں کورونا خدشات کے باعث سماعت کے دوران وکلاء کو سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے بٹھایا گیاتھا ۔