قومی کرکٹرز کو سابق سٹارز کے آن لائن لیکچرز کا سلسلہ جاری

 قومی کرکٹرز کو سابق سٹارز کے آن لائن لیکچرز کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) قومی کرکٹرز کو سابق سٹارز کے آن لائن لیکچرز اور کا سلسلہ جاری وساری ہے، تیسرے روز قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے قومی کرکٹرزکو لیکچرز دیا ۔راشد لطیف نے وکٹ کیپرز کو کیپنگ کے حوالے سے لیکچردیا ،لیکچرسابق کپتان سرفراز احمد، محمد رضوان اور روحیل نذیر نے شرکت کی۔

سابق کپتان راشد لطیف نے تینوں وکٹ کیپرز کو اعصابی طور پر مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا کہ وکٹ کیپر کسی بھی ٹیم کا سب سے اہم حصہ ہوتا ہے۔

وکٹ کیپنگ کے لئے بیلنس سب سے اہم چیز ہوتی ہے ،  راشد لطیف نے تینوں وکٹ کیپرز کو بیٹنگ میں بہتری کے لئے بھی ٹپس دینے کے ساتھ ساتھب کھلاڑیوں کو میچ کی بدلتی صورت حال میں ر خود کو ڈھالنے کے حوالے سے بھی لیکچردیا۔

لیکچر میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح، باولنگ کوچ وقار یونس اور شاہد اسلم بھی شریک ہوئے،پہلے روز سابق کپتان جاوید میانداد اور دوسرے روز وسیم اکرم نے لیکچرز دئیے۔

دوسری جانب  قومی کرکٹ ٹیم کے دو مزید کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہوگئے،شاہین شاہ آفریدی اور عابد علی کے ٹیسٹ ہوگئے ، یاسر شاہ کا ٹیسٹ آئندہ ہفتے ہوگا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے. فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی اورعابد علی کے فٹنس ٹیسٹ مکمل ہوگئے،  دونوں کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ یاسر ملک نے لئے، گذشتہ ہفتے سولہ سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کی فٹنس ٹیسٹ ہوئے تھے، عابد علی شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ نے ٹیم انتظامیہ سے ٹیسٹ بعد میں لینے کی درخواست کی تھی،عابد علی اور شاہین شاہ آفریدی کے ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد یاسر شاہ کافٹنس ٹیسٹ آئندہ ہفتے ہوگا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer