ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس نے بری کارکردگی میں فرسٹ پوزیشن حاصل کر لی

لاہور پولیس نے بری کارکردگی میں فرسٹ پوزیشن حاصل کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: سب سے زیادہ وسائل ہونے کے باوجودلاہورپولیس کرائم کنٹرول کرنے میں ناکامی کیساتھ ساتھ آئی جی کی نظروں میں بھی زیرو ,تمام اضلاع کے اعدادوشمار کے تجزیے کے بعد 16اضلاع کےاعدادوشمار معیار سے کم نمبرحاصل کرکے منفی زون میں جبکہ پانچ بڑے میں شہروں میں لاہورمنفی 8 نمبرلے کرآخری نمبرپربراجمان ۔
آئی جی پنجاب نے تمام اضلاع کے مہیا کردہ اعدادوشمارپرڈی پی اوزکی کارکردگی کاپول کھول دیاہےجبکہ تمام ترتوجہ کےباوجودلاہورپولیس کی کارکردگی ابھی تک صفرہے۔آئی جی نے کرائم کنٹرول کرنےکیساتھ ساتھ قتل،ڈکیتی،چوری ،گاڑی چوری سمیت دیگرکا پہلے تین کے اعدادوشمار کیساتھ معیار طے کرکے کارکردگی کا جائزہ لیاگیا،جس میں معیارسے اوپر جاکرفی پوائنٹ 5نمبرجبکہ معیار سے نیچے جانے پر5 نمبرمنفی دیے گئے ۔
اجلاس میں اعدادوشمارکاتجزیےکے بعد لاہورپولیس نےمنفی 8 نمبرزکیساتھ آخری پوزیشن حاصل کی جبکہ گوجرانوالہ بہترکارکردگی کیساتھ پہلے نمبرپر فیصل آباد کادوسرانمبر تھا۔جبکہ ایسے حالات میں سی سی پی اولاہوراپنےہی دفتر کی جانب سےفراہم کردہ اعدادوشمارسےانکاری رہےاور نتائج بھی ماننےسےانکارکرتےرہے۔
آئی جی پنجاب نےڈی پی اوزکوبھی ان کےاعدادوشمارپرآئینہ دکھایااور ناقص کارکردگی پر16ڈی پی اوزکون اظہارِناراضگی کامراسلہ جاری کیاگیا
جبکہ بہتر کارکردگی پرسب سے زیادہ نمبرزکیساتھ ضلع نارووال کی سب سےبہترین کارکردگی رہی ،زیادہ خراب کارکردگی راجن پور،ڈی جی خان بہاولپورسمیت دیگراضلاع میں تھے۔
آئی جی نےپہلی دفعہ نمبرنگ کےذریعےتمام اضلاع کی کارکردگی کاسسٹم متعارف کروایا ہے اور یہ کارکردگی افسران کی فائلوں کے ساتھ اٹیچ کی جائے گی تاکہ آئندہ پوسٹنگ میں مددگارثابت ہو۔آئی جی پنجاب کے حکم پرمنفی زون میں جانیوالے 16 اضلاع کےسربراہان کواظہارنارضگی کے مراسلے بھجوا دیے گئے ہیں ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔