انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میںBSL لیول تھری لیب کاافتتاح

انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میںBSL لیول تھری لیب کاافتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

باسم سلطان:صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں بی ایس ایل لیول تھری لیب کاافتتاح کردیا۔ ڈین آئی پی ایچ ڈاکٹر  زرفشاں نے بتایا کہ لیب کو دس دن میں مکمل کیا گیا، جہاں روزانہ دو سو سے زائد ٹیسٹ کئے جا سکیں گے۔

اس موقع پرعالمی ادارہ صحت کے کنٹری ہیڈڈاکٹرپیلیتھیا ماہیپالا، ریٹائرڈلیفٹیننٹ جنرل خالدمقبول، ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ ڈاکٹر زرفشاں طاہر، پروفیسرسہیل چغتائی اور ممبران بورڈآف مینجمنٹ موجودتھے۔ صوبائی وزیرصحت نے بی ایس ایل لیول تھری لیب کا دورہ بھی کیا۔ ڈاکٹرزرفشاں طاہرنے صوبائی وزیرصحت کوبی ایس ایل لیول تھری لیب میں موجودسہولیات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکاافتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کوروناوائرس کے تشخیصی ٹیسٹوں کی صلاحیت بڑھانے کیلئے پوری کوشش کررہی ہے۔ ٰعالمی ادارہ صحت کی گائیڈلائنزکے مطابق تشخیصی ٹیسٹوں کی صلاحیت میں بے حداضافہ کیاجارہاہے۔ رواں ماہ میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں بی ایس ایل لیول تھری لیبزکوفعال کیاگیاہے۔ قرنطینہ مراکزمیں اٹھائیس ہزارمشتبہ افرادکورکھنے کی گنجائش موجودہے۔کوروناوائرس کے سب سے زیادہ کنفرم مریض لاہورمیں ہیں۔

گنگارام ہسپتال کوکوروناوائرس کی حاملہ مریضوں کیلئے مختص کیاگیا۔ لاک ڈاون کابنیادی مقصدعوام کوکوروناوائرس سے بچاناہے۔ مزہد ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا حکومت سمارٹ سیمپلنگ کے ذریعے مختلف علاقہ جات میں کوروناوائرس کے پھیلاوکاجائزہ لے گی۔ ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ ڈاکٹرزرفشاں کا کہنا تھا بی ایس ایل لیول تھری لیب کوصرف دس دن میں تیارکیاگیاہے۔ لیب میں روزانہ کی بنیادپردوسوتشخیصی ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت موجودہے۔ لیب میں ٹیسٹوں کی صلاحیت کوروزانہ ایک ہزار تک بڑھانے کی گنجائش موجودہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس روز بروز پھیل رہا ہے، چوبیس گھنٹوں میں مزید26 افراد جان سے گئے ۔ ہلاکتوں کی تعداد 327 ہوگئی، 806 نئے کیسز رپورٹ , متاثرین کی تعداد 14ہزار885 تک جا پہنچی ، خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 114 ہلاکتیں ، سندھ میں 92،پنجاب میں 100،بلوچستان میں 14،گلگت بلتستان میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ۔