ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کے مریضوں میں ایک پُراسرار مسئلے کا انکشاف

کورونا کے مریضوں میں ایک پُراسرار مسئلے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ) چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والا خطرناک کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا رہا ہے،  دنیا بھر میں اب تک 30 لاکھ 57 ہزار 957 افراد کورونا کا نشانہ بن چکے ہیں جبکہ 2 لاکھ 11 ہزار 894 اموات ہوچکی ہیں، سپر پاور امریکہ بھی کورنا کے سامنے بے بس ہوگیا، امریکہ میں56 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے جبکہ کورونا میں مبتلا افراد کی تعداد 10 لاکھ ہوگئی۔

پاکستان میں بھی کورونا وائرس بے قابو ہوگیا، پاکستان میں کورونا وائرس نے 14787 افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ اب تک مہلک وائرس سے 327  افراد موت کے منہ میں چلے گئے،  سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 114 افراد انتقال کر چکے ہیں، پنجاب میں 5730    جبکہ لاہور میں 1408 افراد کورونا وائرس سےمتاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کی علامات سے متعلق بھی آئے روز تحقیق کی جا رہی ہیں، عالمی وبا کی عام علامات تو کھانسی، نزلہ اور بخار ہیں لیکن سائنسدانوں کی جانب سے مزید تحقیق کر کے نئے نئے انکشافات کیے جارہے ہیں، کورونا کے مریضوں میں ایک پراسرار مسئلے کا انکشاف ہوا ہے جو کہ کئی مریضوں کی زندگی کو داﺅ پر لگا رہا ہے، انتہائی نگہداشت  وارڈ ( آئی سی یو) میں داخل کورونا کے مریضوں کے خون جمنے کا انکشاف ہوا اور اس مسئلے کو ماہرین صحت انتہائی خطرناک قرار دے رہے ہیں، کیونکہ خون جمنے کی صورت میں متاثرہ شخص میں فالج، برین ہیمبرج یا دل کے دورے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چین و یورپ کے متعدد ممالک سمیت امریکا میں آئی سی یو  میں داخل مریضوں میں بلڈ کلاٹ جمع ہونے میں حیران کن طور پر اضافہ دیکھا گیا، بلڈ کلاٹ دراصل خون جم جانے کو کہتے ہیں، انسانی خون میں انتہائی چھوٹے لوتھڑے یا جیلی کی طرح کے دانے بننے لگتے ہیں جس کے بعد انسانی خون نسوں میں روانی برقرار نہیں رکھ سکتا۔

دنیا کی بڑی بڑی سپر پاورز  بھی اس وائرس کا توڑ نہیں نکال سکیں، دنیا بھر کے ماہرین احتیاط  کو ہی سب سے بڑا ہتھیار قرار دے رہے ہیں، اسی احتیاط کے پیش نظر  پٌاکستان سمیت دنیا بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، کاروبار زندگی بند ہیں، کھیلوں کے میدانوں میں ویرانی ہے تو سیاحتی مقامات سنسان پڑے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer