ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا رمضان المبارک میں عوام کیلئے بڑا ریلیف

کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا رمضان المبارک میں عوام کیلئے بڑا ریلیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ) رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے لاہور کریانہ مرچنٹ کا اہم فیصلہ، شہر کے تمام ٹاؤنز میں اکتیس فیئر پرائس شاپس قائم کرنے اور اشیائے خورونوش پر 20 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں روزہ داروں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے لاہور کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن بھی میدان میں آگئی ہے، لاہور کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر حافظ محمد عارف نے شہر کے تمام ٹاؤنز میں اکتیس فیئر پرائس شاپس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے قائم کردہ فیئر پرائس شاپس پر اشیائے ضروریہ دالوں، گھی، آئل، آٹا، چاول، چینی سمیت دیگر پر 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔

صدر حافظ محمد عارف نے کہا کہ فیئر پرائس شاپس شمالی لاہور، سمن آباد، چوبرجی، ملتان روڈ، ٹھوکر، نشتر کالونی، کینٹ جنوبی لاہور سمیت دیگر علاقوں میں قائم کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیئر پرائس شاپس یکم رمضان سے آپریشنل کردی جائیں گی۔