ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے نےنیب کوآسان لینا شروع کردیا

ایل ڈی اے نےنیب کوآسان لینا شروع کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چیف انجنئیرنے چہتے افسران کو بچایا تونیب نے ایل ڈی اے ٹیپا کے چار افسران کا ریکارڈ درست مہیا نہ کرنے پردوبارہ براہ راست ڈی جی ایل ڈی اے سےطلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب نےایل ڈی اے کےڈپٹی ڈائریکٹرشبیرحسین، محمد کامران، انصرظہور بٹ اور کاشف جمال کا ریکارڈ مانگا ہے، ڈی جی ایل ڈی اے کو تیس اپریل تک مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چاروں افسران کی جائیدادوں کی خریدوفروخت کاریکارڈ مانگا گیا ہے، اس سےقبل نیب نےایم ڈی ٹیپا کےنام چٹھی ارسال کی تھی، ذرائع کا کہنا ہےکہ انجنئیرنگ ونگ میں چھٹی کو ڈی جی ایل ڈی اے تک پہنچایا ہی نہیں گیا۔

ذرائع کے مطابق انجنئیرنگ ونگ کےچہیتےافسران نےخود تیارکردہ ریکارڈ نیب کوبھجوایا، عدم اعتماد اور درست ریکارڈ نہ ہونے پرنیب نےبراہ راست ڈی جی کو خط لکھ دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں افسران چیف انجنئیر مظہر حسین خان کےقابل اعتماد جانے جاتے ہیں۔

نیب چیف انجنئیرمظہرحسین خان کےاثاثہ جات کا ریکارڈ بھی مانگ چکا ہے، کاشف جمال سمیت تمام افسران کی شکایات نیب کو موصول ہوئی تھیں، کاشف جمال کلرک ہونے کے باوجود ٹیپا اورانجنئیرنگ ونگ ایل ڈی اے کوچلا رہا ہے، ذرائع کےمطابق شبیر حسین اورانصر ظہور بٹ نے بھی اہم منصوبوں پرکام کرکےکروڑوں کےاثاثے بنائےہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer