سٹی42: ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کےدورہ انگلینڈ کا فتح سےآغازپرسابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد خوشی سے سرشار، سابق سٹاراسپنر نے شاداب خان کےان فٹ ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ سے قبل قومی ٹیم کی کینٹ کاؤنٹی کے خلاف کامیابی پر سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نےخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آغازہی میں کامیابی سے ٹیم کےاعتماد میں اضافہ ہوگا۔ سابق سٹاراسپنرکا کہنا تھا کہ اب ہمیں روٹیشن پالیسی سےنکل کر ایک ٹیم فائنل کر لینی چاہیے، لیگ اسپنرشاداب خان کےان فٹ ہونےکوافسوس ناک قرار دیتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ اگر شاداب صحت یاب نہیں ہوتےتوورلڈکپ میں یاسرشاہ پرانحصار کرنا چاہیے۔
سابق سٹاراسپنرکا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کےفاسٹ باؤلر نوجوان ہیں انہیں انگلش کنڈیشنز میں زیادہ سے زیادہ میچزکھلانے چاہئیں تاکہ ان کے اعتماد میں اضافہ ہو۔