پاکستان نے مزید پچپن بھارتی قیدیوں کو رہا کر دیا

پاکستان نے مزید پچپن بھارتی قیدیوں کو رہا کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جذبہ خیرسگالی کےتحت حکومت پاکستان کی جانب سے مزید پچپن بھارتی ماہی گیر اورویزہ میعاد ختم ہونے پرحراست میں  لیے گئے پانچ قیدیوں کی رہائی، وزیراعظم کےاحکامات کے مطابق اب تک تین سوساٹھ قیدیوں کو رہاکیا گیا، اپنے وطن واپس جانوالے قیدی خوشی سےنہال۔

پاکستان امن کی راہ پرگامزن، سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے مزید پچپن ماہی گیراور ویزہ میعاد ختم ہونے پرحراست میں لیے گئے پانچ بھارتی قیدوں کو رہا کردیا گیا، قیدیوں کو بزنس ایکسپریس ٹرین کے ذریعے کراچی سے لاہورپہنچایا گیا۔ ماہی گیروں کولاہور سٹیشن پہنچنے پرایدھی کی جانب سےکھانا کھلایا گیا، انہیں پانچ پانچ ہزار روپے نقد جبکہ تحائف بھی دئیے گئے، رہا ہونے والے بھارتی قیدی پاکستان کے حسن سلوک سےمتاثر دکھائی دیئے۔

پاکستان خیرسگالی کے تحت ابتک چارمرحلوں میں تین سوساٹھ بھارتی قیدیوں کورہا کرچکا ہے، قیدیوں کو واہگہ بارڈر پررینجرزحکام بھارتی سیکورٹی فورس کےحوالے کریں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer