کوٹ لکھپت منڈی کی اراضی پر 13 منزلہ ٹاور کا ورکنگ پیپر تیار

 کوٹ لکھپت منڈی کی اراضی پر 13 منزلہ ٹاور کا ورکنگ پیپر تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (درنایاب) کوٹ لکھپت منڈی کی 130 کنال اراضی پر ایل ڈی نے کمرشل ٹاور بنانے کا منصوبہ فائنل کر لیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان نے کمرشل ٹاور، کمیونٹی سنٹر کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا۔

سٹی 42 کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ تھارٹی کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں کمرشل ٹاور کی منظوری لی جائے گی۔ پلان کے مطابق ارفع کریم سنٹر کی طرز پر13 منزلہ پلازہ کے ساتھ ساتھ مجوزہ اراضی پر کمیونٹی سنٹر، پارکنگ پلازہ ، فوڈ کورٹ، سنی پلیکس سینما، ہوٹل بھی تعمیر کیا جائے گا۔

ایل ڈی اے کی جانب سے منصوبے کا تخمینہ 9 ارب 95 کروڑ سے زائد لگایا گیا ہے جس میں منصوبے کے پہلے فیز میں پلاننگ، کنسلٹنٹ اور ڈیزائن بھی شامل ہوگا، گورننگ باڈی سے ان امور کی منظوری بھی لی جائے گی۔ ایل ڈی اے اون سورس سے منصوبہ مکمل کرے گا ۔