معمولی سرجری کے دوران مریض کی وفات پر نجی ہسپتال کو جرمانہ

Health Care Authority Islamabad, City42, Consumer's Compensation case, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسلام آباد ہیلتھ کیئر اتھارٹی نے ٹخنے کی معمولی سرجری کے لئے انستھیزیا دینے کے دوران مریض کی ہلاکت پر نجی اسپتال پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

ہیلتھ کیئر اتھارٹی نے نجی اسپتال کے سرجن اور  اینستھیزیا دینے والے ڈاکٹر کو غفلت کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

اینستھیزیا دینے والے ڈاکٹر  پر بھی 5 لاکھ روپے جرمانہ لگادیا گیا۔ ہیلتھ کئیر اتھارٹی کےحکام کا کہنا ہےکہ تحقیقات کے نتیجہ میں اسپتال انتظامیہ  بدانتظامی اور غفلت کی ذمہ دار نکلی ہے۔

اسلام آباد ہیلتھ کیئر اتھارٹی نے نجی ہسپتال کے خلاف مزید کارروائی کے لیےکیس پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو بھجوا دیا ہے۔

معمولی سرجری کے دوران جاں بحق ہونے والے مریض کے ورثا کا کہنا ہےکہ آپریشن سے پہلے سرجن نے مریض سے ایک بھی ملاقات نہیں کی تھی۔