سٹی 42: جماعت اسلامی نے گیلپ سروے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شفاف انتخابات ہوں تو پتہ چل جائے گا کون کتنا مقبول ہے۔
مرکزی سیکرٹری جماعت اسلامی قیصر شریف نے اپنے ویڈیو بیان میں کہاہے کہ گیلپ سروے اپنی پسند اور نا پسند پر کروائے جاتے ہیں. گیلپ سروے میں حقائق نہیں بلکہ خواہشات کو سامنے رکھا جاتاہے۔
قیصر شریف کا کہنا تھا کہ لاہور کے کسی سگنل پر کھڑے لوگوں کے ذریعے ایسے سروے مینج کئے جاسکتے ہیں،شفاف انتخابات ہوں تو پتہ چل جائے گا کون کتنا مقبول ہے. ان کاکہناتھا کہ اس وقت جماعت اسلامی اور سراج الحق قوم کی واحد امید ہیں۔