خوشی ہے آمنہ کے لالﷺ کے تشریف لانے کی،عید میلاد النبیﷺ کی تقریبات کا آغاز

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ  کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ شہروں، قصبوں اورر دیہات میں مساجد، گھروں اور بازاروں میں آج شب چراغاں کا آغاز کر دیا گیا، گلیوں، بازاروں، مساجد کو خوبصورت آرائشی جھنڈیوں،  آرائشی محرابوں اور رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔ ہر طرف نورانی روشنیاں پھیلی ہوئی ہیں۔ عید میلاد النبی کے سلسلہ میں کئی شہروں میں جمعرات کی شام اور شب کو میلاد ریلیاں نکالی گئیں۔ عید میلاد النبیﷺ کے روایتی جلوس کل جمعہ کی صبح نکالے جائیں گے اور رات کو بڑے پیمانہ پر چراغاں کیا جائے گا۔

لاہور کے بازاروں میں چراغاں

لاہور کے طول و عرض میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر جمعرات کی رات سینکڑوں چھوٹے بڑے  بزاروں کو برقی قمقموں، رنگ برنگی جھنڈیوں اور  روایتی آرائشی سامان سے سجایا گیا ہے۔ عید میلاد النبی کے روایتی جلوسوں کے راستوں کو خاص طور سے سجایا جارہا ہے اور رات کے آخری پہر بھی بہت سے علاقوں میں جلوسوں کے راستوں کو سجانے کا کام جوش و خروش سے جاری ہے۔

 لاہور میں مختلف محلوں اور آبادیوں میں جمعرات کی شام سے ہی لنگر کی تقسیم کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔

قزلباش روڈ بی بی پاک دامن 45 وiں سالانہ میلاد کا انعقاد

قزلباش روڈ بی بی پاک دامن، چیئرمین انجمن حق چار یار ملک جاوید یوسف کے زیر اہتمام 45 واں سالانہ میلاد کا انعقاد۔محفل میلاد میں سیاسی رہنما شعیب صدیقی کی خصوصی شرکت۔نعت خواہوں نے محفل میں حضور کے حضور گلہائے عقیدت پیش کیا ۔نعت خواں قاری تنویر شاکر ، ندیم ریحان ، زبیر عطاری ، عرفان عارفی نے نعتیہ کلام پیش کر رہے محفل میں باؤ جاوید طارق،آغا محمد باقر، ارشد علی ظہور،محمد غیاث، بابا سرور، میاں حنیف، عمران گجر، ناصر گجر، شانی گجر ۔مانی سلہری، نوید دوگر ۔شاہد سرور، محمد عاقل۔محمد ظہیر ، محمد ارشد ،محمد صادق ، محسن اشرف، بلال جاوید، چوہدری زولفقار علی ،عاقب جاوید، محمد اشتیاق سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی

لکشمی چوک، عثمان سنٹر میں محفلِ میلاد 
عیدمیلادالنبیؐ کی مناسبت سے عثمان سینٹر میں محفل میلاد منعقد کی گئی۔ محفل میلاد میں شریک نعت خوانوں نے بارگاہ رسالتﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔تاجر ذیشان وحید بٹ اور عبیر بٹ نے عثمان سینٹرقلعہ گجرسنگھ میں محفل سجائی۔ حسن بٹ، عبیربٹ، عبیدشاہ، وکی جٹ، ملک قاسم سمیت عاشقان رسول کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ملک فیصل ،اکبر بٹ،کبیرتاج،علی بٹ،عثمان بٹ بھی محفل میں شریک تھے۔

ماڈل ٹاون میں مشعل بردار ریلی

جشن عید میلاد النبیﷺکی مناسبت سے انجمن تاجران ماڈل ٹاؤن کے زیر اہتمام جامع مسجد یارسول اللہ سے مشعل بردار ریلی نکالی جائے گی۔

چیئرمین ماڈل ٹاون تاجر بورڈ سید گوگی شاہ کی سربراہی میں ریلی کے شرکاء اونٹوں، گھوڑوں اور بگیوں پر سوار ہوکر ماڈل ٹاون کا چکر لگائیں گئے۔

اس موقع پر ڈی جے بٹ، طاہر حمید، رانا نسیم، عبدالجبار، سلیم اقبال بھٹی، سردار شاکر خان موجود ہوں گے۔

حاجی اسحاق احمد، حاجی رضوان، میاں طاہر، خالد اسحاق سمیت دیگر تاجر رہنما شریک۔چیئرمین ماڈل ٹاون تاجر بورڈ سید کلیم الرحمن گوگی شاہ نے بتایا کہ جشن عید میلاد النبی کی مناسبت سے ماڈل ٹاون میں مشعل بردار جلوس نکالا جا رہا ہے۔

ماڈل ٹاون میں جشن عید میلاد النبی ؐ کے مشعل بردار جلوس کا تقریبا 7کلومیٹر کا روٹ ہے۔جلوس کے بعد عید میلاد النبی ؐ کی مناسبت سے کیک کاٹا جائے گا۔

ماڈل ٹاون میں لنگر 

آج  12ربیع الاول کو ماڈل ٹاون بازار میں فوڈ اسٹریٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔فوڈ اسٹریٹ سمیت پانی و دودھ کی سبیلوں، لنگر کھانوں کے اسٹالز کے انتظامات کیے جائیں گئے۔

راولپنڈی میں جشن میلاد النبیﷺ

ملک بھر کی طرح طرح راولپنڈی میں بھی جشن عید میلادالنبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔

سیرت و میلاد کمیٹیوں سمیت عاشقان رسول ﷺ کی جانب سے میلادالنبی کے جلوس کے لیئے تیاریاں مکمل  کر لی گئی ہیں۔

راولپنڈی میں میلادالنبی کے مرکزی جلوس کا قدیمی جامع مسجد کے باہر اسٹیج سے صبح دس بجے افتتاح ہوگا۔

افتتاحی تقریب میں ضلعی انتظامیہ مرکزی میلاد کمیٹی کے عہدیداران علماء پیرمشائخ عظام شرکت کریں گے ۔

انتظامیہ کی جانب سے جلوس میں میوزک والی نعت خواں پارٹیوں اور بڑی گاڑیوں پر پابندی عائد ہوگی۔

سرکاری و نجی سطح پر میلاد کی محافل کا انعقاد کیاجائے گا ۔نعت خواں حضرات نبی پاک ﷺ کی شان میں ہدیہ عقیدت پیش کریں گے۔

 پولیس کی جانب سے راولپنڈی میں جلوسوں کی  سکیورٹی کے لئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

  مرکزی جلوس سمیت 137 دیگرجلوسوں کی سیکورٹی کے لئے راولپنڈی پولیس کے 6ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہونگے۔

 مرکزی جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس پرشرکاء کو باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت ہو گی۔  جلوس کے روٹ پر گلیوں،سڑکوں اور دیگر راستوں کو سیل کیا جائے گا۔  جلوس بنی چوک،سرکلر روڈ،وارث خان،مری روڈ،کمیٹی چوک،اقبال روڈ،بوہڑ بازار فوارہ چوک،راجہ بازار،اور ڈنگی کھوئی چوک سے ہوتا ہوا واپس جامع مسجد روڈ پر اختتام پذیر ہو گا۔ کینٹ میلاد کمیٹی کی جانب سے 12ربیع الاول کا مرکزی جلوس صبح 10بجے چونگی نمبر22 چوک سے شروع ہو گا۔