پنجاب کے میڈیکل ، ڈینٹل کالجوں میں داخلہ کی پالیسی جاری

 پنجاب کے میڈیکل ، ڈینٹل کالجوں میں داخلہ کی پالیسی جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری : پنجاب کے میڈیکل ، ڈینٹل کالجوں میں داخلہ برائے سیشن 24 -2023ء کی پالیسی جاری کر دی گئی ۔ 
تفصیلات کے مطابق سرکاری کیساتھ پرائیویٹ میڈیکل ، ڈینٹل کالجوں کے داخلے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کریگی۔پنجاب نگران کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرکا نوٹیفکیشن جاری کر دیے ۔ داخلے میں ایم ڈی کیٹ کے نمبروں کا حصہ 50 فیصد ہوگا۔داخلے میں ایف ایس سی 40 فیصد اور میٹرک کا 10 فیصد ہوگا۔میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ میں 55 فیصدنمبر لینا لازمی قرار دیاگیا ۔ ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے 50 فیصد نمبر لینا لازمی قرار دیے گئے ۔ گزشتہ سال کے ایم ڈی کیٹ کے نتائج 2023ء میں داخلے کیلئے قابل قبول نہ ہونگے۔

داخلے کیلئے ایف ایس سی یا مساوی امتحان میں کم سے کم 60 فیصد نمبر لینا لازمی ہو گا ۔اوورسیز پاکستانیوں ، فارن سیٹوں پر داخلے کیلئے ایف ایس سی یا مساوی تعلیم ہونا لازمی قرار دیا گیا ۔ پبلک اور پرائیویٹ کیلئے امیدوار یو ایچ ایس کے آن لائن داخلہ پورٹل پر درخواست دینگے۔امیدوار آخری تاریخ تک اپنے آن لائن ایڈمیشن فارم میں رد و بدل کر سکیں گے۔ امیدوار درخواست فارم میں تمام کالجوں کی چوائس دے سکیں گے۔داخلہ فارم کی پروسیسنگ فیس 2000 روپے رکھی گئی ہے ۔