سرکاری وصولیاں؛ بینک 30 ستمبر کو شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے

State Bank of Pakistan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسٹیٹ بینک آف پاکستان  نے اعلان کیا ہے کہ 30 ستمبر کو سرکاری وصولیوں، ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی وصولی  کے لیے کمرشل بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی۔
ٹیکس دہندگان کو سرکاری  ڈیوٹیوں،ٹیکسوں   کی ادائیگی میں سہولت دینے کی غرض سے  ایف بی آر  کی درخواست پر فیصلہ کیا گیا۔
وہ تمام برانچیں جو ہفتے کو کھلی رہتی ہیں وہ 30 ستمبر ہفتہ کوبینکاری وقت میں شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی۔  اس کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک  کے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تمام بینکوں کو ہدایت کی جاتی ہے  کہ  وہ  اپنی کلیئرنگ سے متعلق برانچوں کو  اس وقت تک کھلا رکھیں گے   جو   30 ستمبر  2023  کو  نفٹ کی جانب سے خصوصی کلیئرنگ میں سہولت دینے کے لیے ضروری ہے۔