ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہریوں پر نیا مہنگائی بم گرا دیا

ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہریوں پر نیا مہنگائی بم گرا دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہریوں پر نیا مہنگائی بم گرا دیا، دالیں ، چاول ، بیسن ، مٹن ، بیف، روٹہ مزید مہنگی کر دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے اشیا خوردو نوش کی کا نیا سرکاری نرخ نامہ جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق مٹن کا سرکاری ریٹ سو روپے اضافے کے بعد 1600 روپے فی کلو مقرر۔بیف سو روپے فی کلو اضافے کے بعد 800 روپے کا ہوگیا۔باسمتہ چاول پانچ روپے اضافے کے بعد 315 روپے فی کلو ہو گئے۔دال چنا دس روپے اضافے کے بعد 225 روپے فی کلو ہو گئی۔دال مسور 50 روپے اضافے کے بعد 320 روپے فی کلو کر دی گئی۔

دال ماش بیس روپے اضافے کے بعد 530 روپے فی کلو ہو گئی۔دال مونگ تیس روپےاضافے کے بعد 250 روپے فی کلو ہو گئی۔سفید چنا بیس روپے فی کلو اضافے کے بعد 340 کا ہو گیا۔بیس کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ 230 روپے مقرر۔سادہ روٹی کی سرکاری قیمت مزید دو روپے بڑھا کر 20 روپے کر دی گئی۔