اشرف خان : انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہو گیا ۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 روپے ایک پیسے سستا ہوگیا۔انٹر بینک میں ڈالر 288 روپے سے بھی نیچے آگیا ۔انٹر بینک میں ڈالر 288.75 روپے سے گر 287.74 روپے تک گرگیا ۔انٹر بینک میں ڈالر 307.10 روپے کی بلند سطح سے اب تک 19.36 روپے سستا ہوچکا ہے ۔ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی،ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار کم ہوجائے گی۔
انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کو لگام ڈل گئی، اوپن مارکیٹ میں دو روپے سستا ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 288 روپے کا ہوگیا ۔ کریک ڈاؤن کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 330 روپے سے 42 روپے سستا ہوچکا ہے ۔یورو 3 روپے سستا ہوکر 306 روپے کا ہوگیا ۔برطانوی پاؤنڈ 2 روپے کمی سے 353 روپے کا ہوگیا ۔اماراتی درہم 1.70 روپے کمی سے 79 روپے 8 پیسے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 80 پیسے کمی سے 76 روپے 20 پیسے کا ہوگیا ۔ل