وقاص عظیم: وزارت خزانہ نے ایف بی آر کوٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی مدت بڑھانے سے سختی سے منع کردیا ہے۔ 17 لاکھ سے زائد افراد نے ٹیکس ریٹرن فائل کر دیے ہیں۔ گذشتہ روز ایک لاکھ سے زائد افراد نے ٹیکس ریٹرن فائل کیے۔
ایف بی آر کےذرائع نے بتایا ہے کہ تمام ٹیکس کمشنرز کو مہلت مانگنے والے ٹیکس گزاروں کے انفرادی کیسز دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ٹیکس ریٹرن فائلنگ کے لیے مہلت کی درخواست دی جا سکتی ہے۔
ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔