اویس کیانی : عوام مہنگی بجلی کے بعد اب مہنگی گیس کے بلوں کیلیے تیار ہو جائیں ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کا گیس کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی تیاریاں جاری ہیں ۔ اوگرا نے گیس کے بنیادی ٹیرف میں 45 فیصد تک اضافے کی سفارش کر رکھی ہے ۔حکومت سردیوں میں گیس شارٹ فال کو کم کرنے کیلئے بھی متحرک ہے۔حکومت نے دسمبر میں ایل این جی سپلائی کیلئے ٹینڈر جاری کر دیے۔ٹینڈر پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے جاری کئے ۔عالمی کمپنیوں سے ایل این جی سپلائی کی بولیاں مانگی گئی ہیں۔
پی ایل ایل کا کہنا ہے کہ دسمبر کیلئے دو ایل این جی کارگوز کیلئے بولیاں طلب کی گئیں ہیں ۔7 سے 8 دسمبر اور 13 سے 14دسمبر کی ڈلیوری کیلئے درخواستیں مانگی گئی ہیں۔درخواستیں 4 اکتوبر تک موصول ہو نگی۔4 اکتوبر کو ہی بولیوں کی درخواستیں کھول دی جائیں گی۔