(درِ نایاب) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مال روڈ کو دھول مٹی سے پاک ماڈل روڈ بنانے کی منظوری دے دی ، مال روڈ کے اطراف اور گرین بیلٹ میں معیاری گھاس لگائی جائے گی ،مال روڈ پر صفائی کے انتظامات دنیا کے بہترین شہروں کے معیار کے مطابق ہوں گے۔
پاکستان کے دل لاہور کی مرکزی شاہراہ قائد اعظم مال روڈ کو ڈسٹ فری ماڈل روڈ بنایاجائے گا ، مال روڈ کے اطراف اور گرین بیلٹ میں معیاری گھاس لگائی جائے گی، درختوں کی تعداد میں اضافہ کیاجائے گا ۔ شہر میں بارش کے پانی کو محفوظ رکھنے کیلئے نئے واٹر ٹینکس بنائے جائیں گے ۔ تاجروں کی مشاورت سے مال روڈ پر یکساں اور خوبصورت سائن بورڈ لگائے جائیں گے ۔مال روڈ سے تجاوزات کاخاتمہ کیاجائے گا او رپارکنگ کے نظام کو بہتربنایا جائے گا ۔ مال روڈ پر صفائی کے انتظامات دنیا کے بہترین شہروں کے معیار کے مطابق ہوں گے ۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مال روڈ کو ڈسٹ فری ماڈل روڈ بنانے کے حوالے سے چند روز میں حتمی پلان طلب کر لیا ۔