فنڈز کی قلت ، سکولوں میں فرسٹ ٹرم کے امتحانات اکتوبر میں ہونگے

فنڈز کی قلت ، سکولوں میں فرسٹ ٹرم کے امتحانات اکتوبر میں ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)فنڈز کی قلت ، پنجاب ایگزامینیشن کمیشن سکولوں میں فرسٹ ٹرم کا امتحان ستمبرمیں لینے میں ناکام، محکمہ سکول ایجوکیشن نے اب امتحان اکتوبر میں لینے کا اعلان کردیا،  پنجاب بھر کے 48 ہزار سکولوں میں زیر تعلیم ایک کروڑ سے زائد بچے امتحان دیں گے۔

سرکاری سکولوں میں ستمبر ٹیسٹ کھٹائی میں پڑ گیا۔ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن امتحان لینے میں ناکام ہوگیا۔ پنجاب بھر کے 48 ہزار سکولوں میں زیر تعلیم ایک کروڑ بچے امتحان میں نہ بیٹھ سکے۔دعووں کے باوجود ایک بھی سکول میں امتحان منعقد نہ کروایا جاسکا۔ پیک حکام کے فرسٹ ٹرم کے حوالے سے امتحانات کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کےمطابق فرسٹ ٹرم امتحان لینے کے حوالے سے فنڈز پیک فراہم کرے گا۔ انکا کہنا ہے کہ تاحال سکولوں میں امتحانات کیلئے فنڈز مہیا نہیں کیے گئے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کاکہناہےکہ امتحان کی مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔سکولوں میں فرسٹ ٹرم امتحانات کے حوالے سے معاملات زیر غور ہیں،فرسٹ ٹرم کا امتحان اکتوبر میں لیا جائے گا۔

Ansa Awais

Content Writer