پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ،پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دیدی

پاکستان, انگلینڈ, پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ, سٹی42
کیپشن: Match
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دیدی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے جیت کے لئے انگلینڈ کو 146 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔

پاکستان نے انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان کے 146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش بیٹسمین 7 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بناسکے،کپتان معین علی 51 رنز بناکر نمایاں رہے۔

انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔محمد رضوان 46 گینوں پر 63 رنز بناکر نمایاں رہے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے فل سالٹ اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا،  الیکس ہیلز  1 رن بنا کر محمد نواز کی گیند پر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، فل سالٹ نے 3 رنز بنائے اور حارث رؤف کا شکار بنے۔

انگلینڈ کے تیسرے آؤٹ ہونے والے  کھلاڑی بین ڈکٹ تھے جو کہ محمد وسیم جونیئر کی گیند پر شان مسعود کو کیچ دے بیٹھے، ہیری بروک نے 4 رنز بنائے اور شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

ڈیوڈ ملان نے 6 چوکوں کی مدد سے 35 گیندوں پر 36 رنز بنائے اورافتخار احمد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، سیم کرن نے 17 رنز بنائے اور ڈبییو کرنے والے عامر جمال کی گیند پر محمد وسیم جونیئر کو کیچ دے بیٹھے ، کرس ووکس نے 10 رنز بنائے اور حارث رؤف کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔