شہریوں کےلئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی

گیس،پریشر ڈاؤن، ڈسٹری بیوشن سسٹم ،سٹی42
کیپشن: Azadi chawk lahore,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)لاہور میں گیس پریشر ڈاؤن ہونا شروع ہو گیا، سوئی ناردرن کے ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن سسٹم پر گیس قلت کی وجہ سے مختلف علاقوں میں گیس بند ہونے لگی۔
موسم میں تبدیلی کیساتھ ہی شہر میں گیس بحران سر اٹھانے لگا  جس کی وجہ سے صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سسٹم پر 1700 ملین کیوبک فٹ گیس موجود ہے جس میں سات سو ملین قدرتی گیس شامل ہے۔

کمپنی کے سسٹم پر طلب و رسد کی وجہ سے مختلف علاقوں میں گیس بند ہونا شروع ہو گئی ۔ شہر میں گیس کی طلب ایک سو ساٹھ ملین کیوبک فٹ ہے، ڈیمانڈ کے مطابق سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے گھریلو صارفین کو گیس نہیں دی جا رہی ۔ذرائع کا کہنا ہے سوئی ناردرن کی جانب سے سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ، بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں بھی گیس میسر نہیں ۔