ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف کی لندن سے مریم نواز،حمزہ شہباز کو اہم ہدایات

نوا ز شریف،مریم نواز،حمزہ شہباز،یونین کونسل،سٹی42
کیپشن: Nawaz sharif,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم)مسلم لیگ ن پنجاب پارٹی کی یونین کونسل سطح تک تنظیم نو کیلئے تیاریاں کرے، لندن سے قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کا ایک اور فرمان آگیا، مریم نواز اور حمزہ شہباز کے پنجاب کے مختلف اضلاع کے الگ الگ دوروں کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی، کمیٹی دونوں رہنمائوں کے دوروں کا شیڈول بنا کر صوبائی صدر رانا ثنا اللہ سے منظوری لے گی۔

قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی ہدایت پر نائب صدر ن لیگ مریم نواز اور حمزہ شہباز تنظیم سازی کیلئےمختلف اضلاع کے دورے کرینگے، دونوں رہنما 16 اکتوبر کے بعد پنجاب کے دورے کا آغاز کرینگے، مریم نواز اور حمزہ شہباز کے دوروں کا شیڈول مرتب کرنے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

کمیٹی میں جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن پنجاب اویس لغاری، عظمی بخاری، رانا ارشد اور ذیشان رفیق شامل ہیں، کمیٹی دونوں رہنمائوں کے دوروں کا شیڈول ترتیب دیکر مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کو منظوری کیلئے پیش کریگی، لیگی رہنمائوں کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کے پنجاب کے دوروں کا مقصد صوبہ میں پارٹی کو مضبوط کرنا ہے، یہ دورے آئندہ سال الیکشن سے قبل انتخابی مہم کا حصہ ہیں۔