راوی کنارے نیا شہر بنانے کا منصوبہ؛ اہلیانِ لاہور کیلئے خوشخبری آگئی

 RUDA projects on ground
کیپشن: projects
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) لاہور شہر میں راوی کی رونقیں بحال اور نیا شہر آباد کرنے میں روڈا نے اہم سنگ میل عبور کرلیا ، چہار باغ ، سفائر بے جیسے منصوبوں پر عملی کام شروع جبکہ پاکستان کا سب سے طویل 46 کلومیٹر راوی فرنٹ بھی آباد ہوگا ۔
 راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا بنیادی مقصد راوی کی اصل حیثیت کو بھی بحال کرنا ہے جس کی ماسٹر پلاننگ کے مطابق عملی طور پر کام شروع کردیا گیا ہے ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر روڈا کاشف قریشی کا کہنا ہے کہ ماضی میں راوی کو مسلسل نظر انداز کیا گیا جو اب کسی نالے کا منظر پیش کرتا ہے ۔ کاشف قریشی کا کہنا ہے کہ راوی پر چہار باغ کے لئے مکمل سو فیصد زمین لی جاچکی ہے ۔

کاشف قریشی نے سٹی فور ٹی ٹو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راوی میں پانی کی بحالی کے لئے مکمل واٹر چینل پر کام شروع ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اراضی مالکان پر زمین دینے کا کوئی دباو نہیں ہے نام نہاد مافیا اراضی پر پراپیگنڈا کررہا ہے۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر نے ماحول کی بہتری کے پراجیکٹس بتاتے ہوئے کہا کہ گھنا جنگل ، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ ، ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ لاہوریوں کو سکھ کا سانس دے گا اور روڈا جلد نیا شہر کی آبادکاری کی طرف جاتا نظر آئے گا۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer