مہنگائی کے مارے شہریوں کیلئے نئی پریشانی

Parking fee
کیپشن: Parking fee
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) مہنگائی کے مارے شہریوں کیلئے نئی پریشانی، لاہورپارکنگ کمپنی نے پارکنگ فیسوں میں اضافے کی تجاویز  کی منظوری دیکر عمل درآمد کرانے لیےمیٹروپولیٹن کو ارسال کردیں۔ 

ذرائع کے مطابق پارکنگ فیسوں میں اضافے پر عملدرآمد کیلئے میٹروپولیٹن کو ہدایات جاری کردی گئیں، موٹرسائیکل پارکنگ فیس 10 سے بڑھا کر  20 روپے جبکہ کار پارکنگ فیس 30 سے بڑھا کر 50 روپے  کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارکنگ کمپنی نے یوٹیلیٹی بلز،تنخواہوں میں اضافےکو جوازبنا کر پارکنگ فیسیں بڑھائیں، اس کے علاوہ کمپنی بورڈ آف ڈائریکٹر کی میٹنگ میں انسپکٹرز کی پوسٹیں ختم کرنےپراتفاق نہیں ہوسکا، انسپکٹرز کی پوسٹیں ختم کرنے کے معاملے پربورڈ ممبرز تقسیم ہوگئے، آزاد ممبرز انسپکٹرزکی پوسٹیں کو ختم کرنے کےلیے کوشاں ہیں۔سرکاری ممبرز نے پوسٹیں ختم کرنے کی مخالفت کردی ۔