نئے آرمی چیف کی تقرری سےمتعلق بلاول بھٹو نے خاموشی توڑدی

نئے آرمی چیف کی تقرری سےمتعلق بلاول بھٹو نے خاموشی توڑدی
کیپشن: Bilawal Bhutto Zardari
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے فارن پالیسی میگزین کے ایڈیٹر انچیف کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی کیلئے سخت فیصلے کرنا پڑے، بھارت نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی پیشکش نہیں کی، ہم بھی انڈیا سے مدد نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ افغان جنگ سے تمام ہمسایہ ممالک متاثر ہوئے، پرامن افغانستان چاہتے ہیں، چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، امریکہ کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت میں لے جانا چاہتے ہیں۔

وزیرخارجہ نے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کا اختیار وزیراعظم کا ہے، پاکستان کے تمام ادارے خود مختار ہیں، جمہوریت جیسی بھی ہو آمریت سے بہتر ہے۔