(زاہد چوہدری)صوبے میں امراض قلب کی سب سے بڑی علاجگاہ ایڈہاک ازم کا شکار ۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایم ایس کے بعد چیف ایگزیکٹو کا عہدہ بھی خالی ، انتظامی اور مالی امور متاثر ہونے لگے۔
صوبے میں امراض قلب کی سب سے بڑی علاجگاہ حکومت کی عدم توجہی سے ایڈہاک ازم سے دوچار ہے ۔ پی آئی سی میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے ایم ایس کا عہدہ خالی پڑاہے ۔ ایم ایس کے عہدے پر ڈیڑھ سال سے تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال انتظامی بحران سے دوچار تھا اور اب چیف ایگزیکٹو پروفیسر ڈاکٹر ثاقب شفیع بھی ملازمت سے ریٹائرڈ ہوگئے ہیں ۔
چیف ایگزیکٹو پی آئی سی کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے اس عہدے پر بھی مستقل تعیناتی نہیں کی گئی ۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے سنگین لاپرواہی کے باعث پی آئی سی میں ایم ایس اور چیف ایگزیکٹو کے عہدے خالی ہیں جن پر تعیناتی نہ ہونے سے ہسپتال کے انتظامی اور مالی امور بری طرح سے متاثر ہورہے ہیں ۔