ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اب بڑھا ہوا پیٹ اور وزن گھٹانا انتہائی آسان،لیکن کیسے؟

reduce weight
کیپشن: fatness
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)زندگی اتنی مصروف ہوگئی ہے کہ لوگوں کے پاس اضافی کیلوریز اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی اضافی چربی کو جلانے کے لیے ورزش کرنے کے لیے وقت ہی نہیں ہے۔ورزش کے لیے خصوصی طور پر وقت نکالنا تو دور کی بات، لوگ چہل قدمی کرنا بھی بھول گئے۔

 تفصیلات کے مطابق بھوک مٹانے کے لیے جنک فوڈ پر انحصار بڑھ گیا ہے لیکن آپ کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اس طرح کی غذا میں کیلوریز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اضافی کیلوریز یقیناً اضافی وزن اور موٹاپے کا باعث بنیں گی لیکن ہم آپ کو وزن گھٹانے کا آسان طریقہ بتاتے ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق مختلف پھلوں کے جوسز پینا بھوک کو کم کرتا ہے جس سے کھانے کی مقدار میں کمی ہوتی ہے۔ گریپ فروٹ اور چکوترے کا جوس، سیب اور کھیرے کا جوس اور کیلے اور ہیزل نٹ کا جوس ملا کر پینے سے وزن میں جلد کمی  کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ دار چینی کو رات میں پانی میں بھگو دیں اور صبح وہ پانی نہار منہ پی لیں تو  میٹا بولزم تیز  اور کھانا جلدی ہضم ہوگا، فلیکس سیڈز کے ساتھ آڑو کا جوس بھی موٹاپا کم کرسکتا ہے، فلیکس سیڈز میں کینسر سے لڑنے والے اینٹی آکسیڈنٹس بھی موجود ہوتے ہیں۔

بلیک ٹی، بلیک کافی اور لیموں کا پانی استعمال کریں۔ ان میں چینی شامل کرنے کی غلطی نہ کریں بلکہ اس کی جگہ شہد شامل ملائیں۔دوپہر کے کھانے میں تازہ سبزیوں کا سلاد بہترین رہے گا۔ گاجر، سیب، انگور، پھلیاں، تربوز، پپیتا، اخروٹ یا کوئی بھی کم کیلوری والی سبزی یا پھل کھائیں۔ آپ اُبلی ہوئی سبزیاں یا ایک چھوٹا کپ اُبلے ہوئے چاول بھی کھاسکتے ہیں۔ سبزیوں میں آلو کھانے سے پرہیز کریں۔