ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاپان کا تمام کورونا پابندیاں اٹھانے کا اعلان

Japan Corona lockdown
کیپشن: Tokyo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جاپان نے اپنی معیشت کی بحالی کے لئے کورونا وبا کی وجہ سے عائد کردہ تمام پابندیاں اٹھانے کا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق جاپانی وزیراعظم یوشی ہائدی سوگا نے کہا ہے کہ جمعرات سے معمولات زندگی بحال کرنے  کےلئے کورونا وائرس کے باعث لگائی گئی تمام پابندیاں بتدریج اٹھا لی جائیں گی۔ انہوں نےکہا کہ حکومت کووڈ 19 کے علاج کےلئے مزید مراکز صحت قائم کرے گی جبکہ ویکسینیشن میں بھی تیزی لائی جائے گی۔اسی طرح ویکسین پاسپورٹ اور مزید وائرس ٹیسٹ متعارف کرائے جائیں گے۔

یادرہے جاپان نے  چھ ماہ قبل بھارتی ڈیلٹا ویرئنٹ آنے کے بعد دوبارہ ملک بھر میں ایمرجنسی نافذکردی تھی اور یستوران، بارز مکمل طور پر بند تھے۔ جاپان میں کووڈ 19 کے 1.69 ملین کیسز ریکارڈ کئے گئے تھے جبکہ 17 ہزار 500 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

حکومتی مشیر صحت ڈاکٹرشیگی روامی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمرجنسی اٹھانے کا مطلب سو فیصد آزادی نہیں۔ حکومتی پیغام واضح ہے ہم آہستہ آہستہ پابندیاں اٹھائیں گے۔

واضح رہے ٹوکیو اولمپکس کے بعد کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تھا اورٹوکیو شہر میں روزانہ کے 5 ہزار کیس ریکارڈ کئے گئے تھے۔