ویب ڈیسک: امریکا میں ایک فیڈرل جج نے سابق امریکی صدررونالڈ ریگن پر 1981 میں قاتلانہ حملہ کرنیوالے ملزم جان ہنکلے جونئیر کو 60 سال قید کے بعد غیر مشروط رہائی کا حکم دیدیا۔
رپورٹ کے مطابق یوایس ڈسٹرکٹ کورٹ جج پال ایل فریڈمین نے جان ہنکلے جونئیرکی غیر مشروط رہائی کا حکم دیا ہے اس سے پہلے 66 سالہ جان ہنکلےکو 2016 میں اس کی والدہ کے گھرنظربند رکھا گیا تھا۔ عدالتی حکم کے مطابق جان ہنکلے پستول نہیں رکھ سکے گا اسی طرح وہ سابق صدر ریگن اور اداکارہ جوڈی فاسٹرکے گھروالوں سے رابطہ بھی نہیں کرسکے گا ۔ اداکارہ جوڈی فاسٹر کے عشق میں مبتلا جان ہنکلے نے 1981 میں صدر رونالڈ ریگن پر فائرنگ کرکے انہیں زخمی کردیا تھا۔