سابق ہائی کمشنر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما واجد شمس الحسن قضائے الہی سے انتقال کرگئے

wajid shamsul hassan died
کیپشن: benazir bhutto/wajid shamsul
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : برطانیہ میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ادیب اورصحافی واجد شمس الحسن قضائے الہی سے انتقال کرگئے.

 پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے واجد شمس الحسن کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، آزاد صحافت اور جمہوریت کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی.

وہ قائد اعظم کے ساتھی اورتحریک آزادی کے رہنما شمس الحسن کے بیٹے تھے۔سید شمس الحسن کا نئی دہلی میں پرنٹنگ پریس تھا‘ مسلم لیگ کی تمام دستاویز‘ پوسٹرز اور اشتہارات اسی پریس سے شائع ہوتی تھیں‘ قائداعظم نے ڈان اخبار شروع کیا تو سید شمس الحسن اس کے پرنٹر اور پبلشر تھے‘ خاندان قیام پاکستان کے بعد کراچی آ گیا۔

واجد شمس الحسن تعلیم مکمل کرنے کے بعد صحافت  کے پیشے کو جوائن کیا  صحافی ذمہ داریوں کے دوران ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ  ہونے والا رابطہ  دوستی میں  بدل گیا جو ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے بعد بھی قائم رہا نصرت بھٹو کو ان پر انتہائی اعتماد تھا جبکہ  بے  نظیر بھٹو نے انہیں اپنا بھائی  ڈیکلئیرکررکھا تھا ۔ ذوالفقار علی بھٹو کی جانب سے ہر ماہ ملنے والاسگار کا ڈبہ بے نظیر بھی انہیں بھجواتی رہیں۔