ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مزید 15 ممالک کو 'ویزا آن آرائیول' کی سہولت، کونسے ممالک شامل؟

visa on arrival for Pakistan
کیپشن: visa on arrival
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزارت داخلہ نے مزید 15 ممالک کو ویزا آن آرائیول کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 191ممالک میں سے 50ممالک کو پہلے مرحلے میں ویزا کی یہ سہولت دی تھی۔ مجوزہ 15ممالک کے شہریوں کی پاکستان آمد کی ہزاروں درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ان 15ممالک کے شہری سیاحت،تعلیم اورکاروبار کیلئے پاکستان آنے کے خواہشمند ہیں۔ایران،روس،چین،امریکہ، برطانیہ،فرانس اور کینیڈا سمیت 15ممالک فہرست میں شامل ہیں۔

وفاقی کابینہ 15ممالک کیلئے ویزا آن آرائیول کی وزارت داخلہ کی سمری پر آج باضابطہ منظوری دے گی، ابہام دور کرنے کیلئے ویزا آن آرائیول کو سرکاری طور پر ‘‘ویزا ان یور ان باکس ’’ کانام دیدیا گیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer