انضمام الحق عارضہ قلب میں مبتلا، ایک سٹنٹ ڈال دیا گیا

Inzamam ul Haq
کیپشن: Inzamam ul Haq
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ورلڈ کپ 1992 کے ہیرو انضمام الحق عارضہ قلب میں مبتلا،  ان کی دل کی شریان میں ایک سٹنٹ ڈال دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث لاہور کے عمر ہسپتال میں زیر علاج ہیں،   ماہر امراضِ قلب پروفیسر ڈاکٹر زبیر اکرم نے اینجیو پلاسٹی کرکے انضمام الحق کے دل کی شریان میں ایک سٹنٹ ڈال دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق کی طبیعت اب بہتر ہے، انہوں نے اپنے پرستاروں سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے ۔

واضح رہےکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر بھی رہ چکے ہیں، 1992 کے ورلڈکپ میں سیمی فائنل کے ہیرو انضمام الحق نے 120 ٹیسٹوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 8830 رنز بنائے  تھے، ان کا ٹیسٹ میں انفرادی اسکور 329 رنز ہے جب کہ وہ پاکستان کے لیے 25 ٹیسٹ سینچریاں اور 46 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer