ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد نواز شریف کا بڑا فیصلہ

شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد نواز شریف کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:اپوزیشن لیڈر صدرمسلم لیگ ن  میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد نواز شریف کا بڑا فیصلہ،لندن سے نوازشریف کے پارٹی رہنماؤں سے رابطے، سابق وزیر اعظم میاں محمدنوازشریف نے آن لائن اجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر صدرمسلم لیگ ن  میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد  میاں نواز شریف نے  بڑا فیصلہ کرلیا،

سابق وزیر اعظم میاں محمدنوازشریف نے  پارٹی رہنماؤں سے رابطے کئے ہیں اور   آن لائن اجلاس طلب کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نوازشریف کو اہم ذمہ داری مل سکتی ہے اور  مریم نواز کو احتجاجی تحریک کی قیادت سونپی جائے گی۔

 دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری پر سیاسی رہنمائوں کا ردعمل سامنے آیا ہے،سیاسی رہنمائوں نے گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے نیب نیازی گٹھ جوڑ قرار دیا ہے۔

مریم نواز نے  ٹویٹ کیا ہے کہ اگر اس ملک میں احتساب اور انصاف ہوتا تو شہباز شریف نہیں، عاصم سلیم باجوہ اور اس کا خاندان گرفتار ہوتا۔آپ شہباز شریف کو گرفتار کر کہ بھی اپنے جھوٹے اور جعلی مینڈیٹ کو نہیں بچا سکیں گے۔ شہباز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کے وفد نے اے پی سی میں جو بھی فیصلے کیے مسلم لیگ (ن) کا ہر کارکن ان وعدوں پر ثابت قدم رہے گا۔

انشاءاللّہ! آج ہم سب شہباز شریف ہیں، شہباز شریف کا صرف یہ قصور ہے کہ اس نے نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا،  اس نے جیل جانے کو ترجیح دی مگر اپنے بھائی کو ساتھ کھڑا رہا،  یہ انتقامی احتساب نواز شریف اور اس کے ساتھیوں کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے،  اب وہ وقت دور نہیں جب اس حکومت اور ان کو لانے والوں کا احتساب عوام کرے گی۔

 

Shazia Bashir

Content Writer