اساتذہ کے لئے بری خبر

اساتذہ کے لئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) محکمہ خزانہ نےاساتذہ سے ٹائم سکیل واپس لینے کیلئے محکمہ تعلیم کو احکامات جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ ماہ سینکڑوں اساتذہ کو ٹائم سکیل کی بنیاد پر ترقیاں دی تھیں،سکول ایجوکیشن نے اتھارٹیز سےٹائم سکیل حاصل کرنے والے اساتذہ کی تفصیلات مانگ لیں،ڈیٹا اکٹھا کرنے کے بعد ٹائم سکیل پانے والے اساتذہ سےمراعات واپس لینے کا فیصلہ کیا جائےگا۔

سی ای او ایجوکیشن لاہور پرویز اختر خان نے بھی گریڈ 20 میں ٹائم سکیل پرموشن لےرکھی ہے، ٹائم سکیل حاصل کرنے والوں میں رضوانہ خلیل،راناعطاء،منور تبسم،سید ممتاز شاہ اور دیگرشامل ہیں، رانا عطاء محمد کا کہنا ہےکہ اساتذہ کو مراعات دینےکےبعد واپس لیناعدالتی احکامات کے منافی ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ 52 محکموں کومراعات دی گئیں لیکن اساتذہ سے مراعات واپس لینا درست اقدام نہیں،رانا عطاء محمد نے کہا کہ مراعات واپس لینے کے احکامات ہوئے تو فیصلے کےخلاف راست اقدام اٹھانے پرمجبور ہوں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer