پانچویں جماعت کے طلبا کیلئے بڑی خبر، طریقہ امتحان تبدیل

پانچویں جماعت کے طلبا کیلئے بڑی خبر، طریقہ امتحان تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پانچویں جماعت کے اسیسمنٹ ٹیسٹ کیلئے پرچہ جات پنجاب ایگزمینیشن کمیشن فراہم کرے گا، پیپرز سکول کے اساتذہ ہی چیک کریں گے۔

 نظام تعلیم میں بہتری کیلئے سرکاری سکولوں کے طلبا کیلئے روایتی طریقہ امتحان تبدیل کرنے پر غور کیا جارہا ہے، پنجاب ایگزمینیشن کمیشن 2020 میں پانچویں کا امتحان نہیں لے گا، پانچویں کا امتحان سکول انتظامیہ خود لے گی، سوالیہ پرچہ جات پنجاب ایگزمینیشن کمیشن فراہم کرے گا، پیپرز اساتذہ خود ہی  چیک کریں گے، پیپروں کی مارکنگ کیلئے جوابی کاپی بھی پنجاب ایگزمینیشن کمیشن دے گا، بچوں کے نتائج کا رپورٹ کارڈ سکول جاری کرے گا،  بہتر نتائج برآمد ہوئےتو پنجاب ایگزامینشن کمیشن تیسری،چوتھی ،چھٹی اورساتویں جماعت کے امتحانات کیلئے بھی پرچے تیار  کرے گا۔

 پرنسپل ماڈل ٹاؤن سکول رانا عطاء محمد کا کہنا تھا کہ نتائج سے نہ صرف بچوں کی بلکہ اساتذہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer