خواجہ برادران اور رانا ثنااللہ کی عدالت پیشی سے قبل سیکورٹی کے سخت انتظامات

خواجہ برادران اور رانا ثنااللہ کی عدالت پیشی سے قبل سیکورٹی کے سخت انتظامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاور ذوالفقار: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ن لیگی رہنما خواجہ برادران اور رانا ثنااللہ کی احتساب عدالت پیشی سے قبل سیکورٹی کے سخت انتظامات، راستے بند ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا، عدالت جانے سے روکنے پر پولیس اور لیگی کارکنان آپس میں الجھ پڑے۔

تفصیلات کے مطابق پیراگون سکینڈل میں ملوث ن لیگی رہنما خواجہ برادران اور منشیات کیس میں ملوث رانا ثنا اللہ کی احتساب عدالت میں پیشی، ضلعی انتظامیہ نے ایم اے او کالج سے سیکرٹریٹ تک ایک طرف کی سڑک کنٹینرز، خاردار تاریں اور بیرئیر لگا کر بند کر دی، سائیلین کو عدالت جانے کی اجازت نہ دی گئی۔

پولیس کی بھاری نفری بھی احستاب عدالت کے باہر اور اندر تعینات کی گئی، مرکزی گیٹ سے اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پردور دارز سے آئے سائلین کومشکلات کا سامنا رہا، احتساب عدالت جانے سے روکنے پر پولیس اور لیگی کارکنان آپس میں الجھ پڑے، اس موقع پر دھکم پیل بھی ہوئی تاہم پولیس نے کارکنان کی عدالت داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔

راستے بند ہونے پرشہری اپنی گاڑیاں اور موٹر بائیکس دور پارک کر کے پیدل سفر کرتے رہے  جبکہ سیکیورٹی خدشات کے باعث خواجہ برادران اور رانا ثنا اللہ کو پیش نہ کیا گیا۔

Shazia Bashir

Content Writer