وزیرصحت پنجاب کی زیر صدارت ’’ٹی بی‘‘ کنٹرول پروگرام کا اجلاس

وزیرصحت پنجاب کی زیر صدارت ’’ٹی بی‘‘ کنٹرول پروگرام کا اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت ٹی بی کنٹرول پروگرام کا اجلاس، ٹی بی کے تمام مریضوں کا ایڈز ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب بھر میں ٹی بی کے مریضوں کا ایڈز ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ٹی بی کنٹرول پروگرام کے تحت تمام اضلاع میں کٹس بھجوا دی گئی ہیں۔ پنجاب میں ٹی بی علاج کے 644 مراکز کام کررہے ہیں، مریضوں کی سکریننگ ایک ماہ میں مکمل کر لی جائے۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں ٹی بی کے ایک لاکھ 10 ہزار مریضوں کا مفت علاج کیا جارہا ہے۔