ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈر 16 سیون سائڈ رگبی چیمپیئن شپ کا فائنل، سنسنی خیز مقابلہ

انڈر 16 سیون سائڈ رگبی چیمپیئن شپ کا فائنل، سنسنی خیز مقابلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان قریشی: پاکستان رگبی فیڈریشن کے زیر اہتمام ڈیل انڈر 16 سیون سائڈ رگبی چیمپیئن شپ، فیصل آباد کی ٹیم نے ایکسٹرا ٹائم میں بہترین سٹرائیک سے اپنے نام کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان رگبی اکیڈمی کینٹ میں منعقدہ ڈیل سیون سائڈ انڈر 16 رگبی ٹورنامنٹ کا فائنل ٹاکرا ہوا، سنسنی خیز مقابلہ کے بعد فیصل آباد نے فورٹ عباس کو 10 کے مقابلہ میں 15 پوائنٹس سے شکست دے کرٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

پاکستان رگبی فیڈریشن کے زیراہتمام ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 8 ٹیموں نے شرکت کی، جن کے مابین ایک روزہ میچز کا انعقاد کیا گیا، مختلف شہروں سے آئے کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کےانعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔

چیمپیئن شپ آرگنائزرزکے مطابق ٹورنامنٹ کا مقصد گراس روٹ لیول پر رگبی کا فروغ سمیت کھیل کے میدان آباد رکھنا ہے۔