علی رامے: سرکاری گاڑی کا چالان ہوا تو ڈرائیور یا متعلقہ افسرچالان ادائیگی کا ذمہ دارہوگا۔ پنجاب حکومت کی افسران اور ڈرائیوروں کو سختی سے قانون پرعملدرآمد کی ہدایت کر دی۔
قانون حرف آخر، پاسداری سب پر لازم، سرکاری ملازمین بھی چالان سے بچ نہیں سکیں گے، سرکاری افسروں کیلئے بھی ای چالان سسٹم پر سرکلر جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ای چالاننگ سے سرکاری ملازمین بھی نہیں بچ سکیں گے، سرکاری افسران کیلئے بھی ای چالان سسٹم پر سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔ سرکاری گاڑی کاچالان ہوا تو ڈرائیور یامتعلقہ آفیسر چالان ادا کریں گے۔
پنجاب حکومت نے صوبائی محکموں کو ای چالان سے بچنے کی ہدایات کر دی ہے۔ اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ سرکاری گاڑی رکھنےوالےافسران، ڈرائیورز ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔