ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی کوششیں رنگ لے آئیں

سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی کوششیں رنگ لے آئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی: وزیر کھیل کے نمائندہ سپورٹس پنجاب  کے ڈائریکٹر سپیشل اسائنمٹ محمد انیس اور سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی کوششیں رنگ لے آئیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے معاملات طے کر نے کے لئے چار رکنی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پی سی بی اور پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے دو دھڑوں میں معاملات طے پانے کے بعد پی سی بی کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں دھڑوں کے دودو نمائندے سلمان ظہیر، اشتیاق احمد، ظفر محبوب علی اور عبد السلام کمیٹی میں شامل ہیں۔

کمیٹی پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کا نیا آ ئین تشکیل دے گی جس کے تحت پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے نئے سرے سے انتخابات ہوں گے۔ نئے آ ئین کی تشکیل تک پی سی بی پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کو کسی ایونٹ کے لئے کوئی سپیشل گرانٹ جاری نہیں کرے گا۔

نئے آ ئین کی تشکیل تک پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے موجودہ عہدہ داران صرف روزمرہ کے امورانجام دیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer