ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایچ اے اور محکمہ جنگلات کی مشترکہ کاوش سے سرسبز یوسی 235 مہم کا آغاز

پی ایچ اے اور محکمہ جنگلات کی مشترکہ کاوش سے سرسبز یوسی 235 مہم کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: پی ایچ اے اور محکمہ جنگلات کی مشترکہ کاوش سے سرسبز یوسی 235 مہم کا آغاز، افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے پودہ لگا کر مہم کا آغاز کردیا۔

درخت لگاؤ سموگ بھگاؤ، سٹی فورٹی ٹو، پی ایچ اے اور محکمہ جنگلات کے تعاون سے سرسبز یوسی 235 کی افتتاحی تقریب یونیورسٹی آف ایجوکیشن ٹاؤن شپ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم اور چیف کنزرویٹر آفیسر محکمہ جنگلات سید اعجاز حسین شیرازی نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر پی ایچ اے زون سات علی نواز، چیئرمین یوسی 235 آصف میو سمیت فیکلٹی ممبران اور طلبہ بھی تقریب کا حصہ تھے۔صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان نے یونیورسٹی گراؤنڈ میں پودہ لگاکر سرسبز مہم کا افتتاح کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے سٹی فورٹی ٹو کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ سموگ مزدور طبقہ اور موٹرسائیکل سواروں کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے جس کا خاتمہ پودے لگاکر کرنا ہوگا۔

وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے کہا کہ سٹی فورٹی ٹو نے ہمیشہ بہتری کا قدم اٹھایا ہے۔ ماحول کو بہتر بنا کر آنے والی نسلوں کا مستقبل سنوارنا ہوگا۔ڈائریکٹر پی ایچ اے زون7 علی نواز نے کمپین کو سراہتے ہوئے مکمل طور پر تعاون کی یقین دہانی کروائی، سر سبز یوسی 235 مہم  کے پہلے روز دس ہزار پودے مختلف مقامات پر لگائے گئے۔ طلبہ، شہریوں، پولیس اہلکاروں اور کرکٹرز نے مہم میں حصہ لیتے ہوئے سٹی فورٹی ٹو کی کمپین کو خوب سراہا۔

Shazia Bashir

Content Writer